Masarrat
Masarrat Urdu

ایران نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا اسرائیلی ڈرون مار گرایا

  • 18 Jun 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 18 جون (مسرت ڈاٹ کام)  ایران نے اپنی سرحدی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تصدیق کی کہ ایرانی دفاعی نظام نے اصفہان شہر میں اسرائیل کا ہرمز ڈرون مار گرایا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کی فوٹیج بھی جاری کی اور کہا کہ  ڈرون گزشتہ رات گرایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی نیوز  ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ بھی مار گرایا ہے۔
اسرائیلی حکام نے بھی اصفہان میں اپنا ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کردی  تاہم انہوں نے ایف 35 کی تباہی کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے ایران نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ  اس کے دفاعی نظام نے اسرائیلی کے 4 ایف 35 طیارے مار گرائے ہیں۔

Ads