Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کے پاس جوہری ہتھیار پروگرام ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: گروسی

Thumb

ویانا، 18 جون (مسرت ڈاٹ کام) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نگرانی ادارے نے ایسا کوئی ثبوت نہیں پایا جس سے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی تصدیق ہو، حالانکہ صورت حال تشویشناک ہے۔

مسٹر گروسی نے بلومبرگ سے کہا، "میں نے کہا ہے کہ دنیا کا  کوئی بھی ملک 60 فیصد کی اس سطح پر یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا ہے، جو جوہری ہتھیار رکھنے کے لئے تکنیکی طور پر درکار تقریباً 90 فیصد کے برابر ہے۔ ہم سیاسی تجزیہ کار یا قومی سیاسی عہدیدار نہیں ہیں، اس لیے ہمارے پاس یہ کہنے کے لیے ٹھوس شواہد ہونا چاہیے کہ جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی فعال پروگرام ہے، جو ہمارے علم میں نہیں ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ایسے علاقے میں ہیں جو تشویش کا باعث نہیں ہے اور یہ  وجہ سے بین الاقوامی تشویش ہے۔

Ads