تہران، 18 جون (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کامیاب میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی فضاؤں پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آپریشن وعدہ صادق ۳ کے ترجمان کرنل ایمان تاجیک نے کہا ہے کہ آج رات کے میزائل حملے نے ثابت کر دیا کہ ہم نے اسرائیل کو دفاعی نظام مکمل بے بس کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عظیم ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ آپریشن وعدہ صادق 3 کے گیارہویں مرحلے میں فتاح میزائلوں نے صہیونی فوج کے افسانوی دفاعی نظام کے بھرم خاک میں ملایا۔
کرنل تاجیک کے مطابق، فتاح میزائلوں نے دشمن کے دفاعی حصار کو عبور کرتے ہوئے کئی بار بزدل صہیونیوں کے پناہ گاہوں کو لرزا دیا اور تل ابیب کے جنگ طلب اتحادیوں کو ایران کی طاقت و اقتدار کا واضح پیغام دیا، جو اب بھی خام خیالی اور توہمات میں گرفتار ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ اب اسرائیل کی فضا میں ایرانی میزائلوں کی برتری مسلم ہو چکی ہے اور صہیونی دفاعی نظام ایران کے میزائل حملوں کے آگے قطعی طور پر بے دفاع نظر آ رہا ہے