Masarrat
Masarrat Urdu

این ای ای ٹی- پی جی2025 کا امتحان ملتوی

Thumb

نئی دہلی 02 جون (مسرت ڈاٹ کام) نیشنل بورڈ آف میڈیکل ایگزامینیشن نے کہا ہے کہ 15 جون کو ہونے والے این ای ای ٹی- پی جی 2025 کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور نظر ثانی شدہ تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

بورڈ نے پیر کو یہاں جاری ایک نوٹس میں کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق این ای ای ٹی- پی جی 2025 کا امتحان ایک شفٹ میں لیا جائے گا۔
نوٹس کے مطابق عدالت کی ہدایت کے مطابق امتحان ایک شفٹ میں کرانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں اور امتحان کی نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
بورڈ نے کہا ہے کہ 15 جون کو ہونے والے این ای ای ٹی- پی جی2025 کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Ads