Masarrat
Masarrat Urdu

ایم ایل اے عباس انصاری کو دو سال کی سزا

Thumb

میؤ، 31 مئی (مسرت ڈاٹ کام)  اتر پردیش  میں ضلع مؤ کے صدر اسمبلی حلقہ سے  ایم ایل اے عباس انصاری کو نفرت انگیز تقریر کیس میں ایم پی ایم ایل اے  کورٹ نے قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید اور 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


ہفتہ کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج ڈاکٹر کرشنا پرتاپ سنگھ نے  صبح ہی مرحوم  مختار انصاری  کے ایم ایل اے یبٹے اور ان کے ایک ساتھی منصور انصاری کو ہیٹ اسپیچ کیس میں قصوروار قراردیاتھا۔ قصوروار قراردینے کے ساتھ ہی دونوں لوگوں کو پولیس  نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ مختلف دفعات  میں  قصوروار پاتے ہوئے عباس انصاری کو دو سال قید اور الگ الگ دفعات سے جوڑی گئی کل رقم 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، نیز ایم ایل اے عباس انصاری کے الیکشن ایجنٹ اور ساتھی منصور انصاری کو 120 بی کے تحت 6 ماہ کی سزا اور ایک ہزار روپے جرمانہ لگایا گیا۔
غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات 2022 کے دوران مؤ صدر اسمبلی سیٹ سے ایس بی ایس پی-ایس پی امیدوار کے طور پر  الیکشن لڑنے والے  عباس انصاری 3 مارچ 2022 کی شام  سٹی ایریا کے پہاڑ پورہ گراؤنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ خطاب کے دوران انہوں نے اسٹیج سے کہا کہ ضلع کے انتظامی افسران کو انتخابات کے بعد روک کر سبق سکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاتھا کہ ایس صدر سے کہہ رکھا ہے کہ ایس پی کی حکومت بننے کے بعد کسی کا ٹرانسفر نہیں کیاجائے گا۔ سب کو یہیں رکھ کر  حساب کتاب کیا جائے گا۔

Ads