Masarrat
Masarrat Urdu

پاک ایران فوجی سربراہان کی ملاقات، سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار

  • 27 May 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 27 مئی (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دہشت گردی سمیت دوطرفہ سکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے ایرانی ہم منصب  جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میجر جنرل باقری نے مارشل عاصم منیر اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان  سرحدوں کی دونوں جانب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور سرحدی کنٹرول کے حوالے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں توسیع کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس مختلف شعبوں میں قابل قدر تجربہ ہے اور ہم ہمیشہ ایران کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  عاصم منیر نے مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

میٹنگ کے آغاز میں جنرل باقری نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی۔

Ads