چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطےکی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور ہندوستان تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔
چین نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔
چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سےگریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا ہے۔