Masarrat
Masarrat Urdu

شہری پروازوں کے لیے کم از کم 24 ہوائی اڈے 15 مئی تک بند

Thumb

نئی دہلی، 09 مئی (مسرت ڈاٹ کام) حکومت نے ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں کم از کم 24 ہوائی اڈوں کو 15 مئی تک شہری پروازوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم کے پیش نظر سری نگر اور چنڈی گڑھ سمیت ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں کم از کم 24 ہوائی اڈوں کو 10 مئی تک شہری پروازوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔
مختلف ایئر لائنز نے آج کہا کہ 15 مئی تک ہوائی اڈوں کے عارضی طور پر بند ہونے کی وجہ سے ان کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ 15 مئی کی صبح 05:29 بجے تک شہری پروازوں کے لیے کم از کم 24 ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ان ہوائی اڈوں میں چنڈی گڑھ، سری نگر، امرتسر، لدھیانہ، بھنتر، کشن گڑھ، پٹیالہ، شملہ، دھرمشالہ اور بھٹنڈہ شامل ہیں۔ جیسلمیر، جودھپور، لیہ، بیکانیر، پٹھانکوٹ، جموں، جام نگر اور بُھج بھی ان دیگر ہوائی اڈوں میں شامل ہیں جنہیں شہری پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

Ads