Masarrat
Masarrat Urdu

شعبہ تعلیمات،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں معذور طلبہ کے لیے امدادی ٹکنالوجی پر قومی ویبینار کا انعقاد

Thumb

نئی  دہلی، 9 مئی (مسرت ڈاٹ کام)  شعبہ تربیت اساتذہ و نیم رسمی تعلیم(آئی اے ایس  ای)،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ریہیبی لیٹیشن کونسل آف انڈیا (آر سی اے) نئی  دہلی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی منظوری اور مشترکہ تعاون سے ’معذور طلبہ کے  لیے امدادی ٹکنالوجی‘ کے موضوع پر چھ مئی دوہزار پچیس کو ایک قومی ویبنیار  منعقد کیا۔

ویبینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد معذور طلبہ کی مدد کے لیے  موجود اور ابھرتی ہوئی امدادی ٹکنالوجی سے متعلق خصوصی معلمین، باز  آبادکاری سے متعلق ماہرین،سماجی ورکرز اور والدین کی حسیت بخشی اور انھیں  خود مختار بنانا تھا۔پروگرام میں ملک بھر سے تقریباً دوسو لوگوں نے شرکت کی  جس میں معذوی سے متعلق باز آبادی کے شعبے اور شمولیت والی تعلیم کے میدان  کے ماہرین اور متعلقین شامل تھے۔
پروفیسر سارہ بیگم، ڈین،شعبہ  تعلیمات،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر جیسی ابراہم،صدر،آئی اے ایس  ای،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی موجودگی میں ویبینار کا افتتاح ہوا۔انھوں نے اس  موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جامع آموزشی ماحول کے فروغ میں امدادی  ٹکنالوجی کے رول پرزور دیا۔
سمعی و بصری نقائص کے شکار طلبہ کے لیے   روزمرہ کی زندگی اور تعلیمی امدادی آلات پر مرکوز پروگرام کو چار مرکزی  عنوانات میں تقسیم کیا گیا تھا۔ حیدر آباد اور نوئیڈا کے معزز خصوصی ماہرین  نے پہلے دواجلاسوں کی کاروائیاں انجام دیں۔انھوں نے معاصر امدادی آلات سے  متعلق پرمغز اور معلومات افزا گفتگو کی۔ اس کے بعد ڈپارٹمنٹ آف اسپیشل  ایجوکیشن،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی اراکین نے باقی دو اجلاسوں کی  کاروائیوں کو بحسن و خوبی انجام دیتے ہوئے تعلیمی ماحول میں موثر نفاذ اور  اس کی نمائش کے سلسلے میں عملی تدابیر سے بھی روشناس کرایا۔
  ڈاکٹر ارم  ناصراور جناب محمد زبیر،اسسٹنٹ پروفیسرز،اسپیشل ایجوکیشن نے پروگرام کے  کنوینر کی حیثیت سے اسے بخوبی  انجام تک پہنچانے اور اعلی تعلیمی جوش کو  برقرار رکھنے میں اہم کردا ر ادا کیا۔ ڈاکٹر۔ پی۔ راما کرشنا اور  ڈاکٹر۔آر۔جمنا نے پروگرام کے انعقاد میں بطور منتظم سیکریٹریز اہم خدمات  انجام دیں۔
جواب دہی اور جاری باز آبادکاری تعلیم (سی آر ای) نکات  کویقینی بنانے کے لیے آر سی آئی کے رہنما اصولوں کے تحت ایس ایل آئی ڈی  اوپلیٹ فارم کے استعمال سے جانچ کا اہتمام کیا گیا۔
ڈاکٹر ارم ناصر کے  اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔انھوں نے مہمانان، خصوصی  ماہرین،شرکا اور منتظم ٹیم کی کوششوں اور ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ اس  ویبینار نے شمولیت والی تعلیم کے

Ads