واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا، ’’وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے بات کی۔ مسٹرروبیو نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کے لیے امریکہ کی حمایت کا اظہار کیا اور بات چیت قائم کرنے کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی۔‘‘
مسٹربروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پہلگام میں ہونے والے خوفناک دہشت گرد حملے پر اپنی تعزیت کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے امریکہ کے عزم کی تصدیق کی۔
نئی دہلی میں ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں ہندوستان کا وہی موقف دہرایا کہ ہندوستان نے پاکستان کی اشتعال انگیز کارروائی کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے جو نپی تلی، متناسب، ذمہ دارانہ اور غیر اشتعال انگیز ہے۔ اگر پاکستان کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرے گا تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔