Masarrat
Masarrat Urdu

ملک کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کاروائی کی تائید کرتے ہیں : سید سعادت اللہ حسینی

Thumb

نئی دہلی، 7 اپریل (مسرت ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی ہند دہشت گردی کو ایک سنگین مسئلہ اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرم سمجھتی ہے، اور ملک اور اس کے عوام کی سلامتی اور امن کے لیے اس کے مکمل خاتمے کو ضروری قرار دیتی ہے۔

آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق  جماعت اسلامی ہند کے امیر  سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جو کاروائی کی ہے، پورا دیش، بلا تفریق مذہب و ملت اس میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی تائید کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر اس بات پر بھی زور دینا چاہتے ہیں کہ اس نازک وقت میں ملک کے تمام عوام کو متحد ہوکر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ملک کی سلامتی کے سنگین معاملے کو کسی بھی قسم کی تفریق یا فرقہ وارانہ تناو پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنا کسی صورت ملک کےمفاد میں نہیں ہے۔ ہم تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں اور گروہوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کی سالمیت، باہمی اخوت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ہر حال میں برقرار رکھیں اوراتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔

Ads