فوجی کارروائی میں ان تنظیموں کے کچھ بڑے اہلکاروں بھی نشانہ بنایا گیا اور خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد وہاں پر اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں چلا رہے تھے۔ ان ٹھکانوں پر 26 میزائل داغے گئے اور کوشش یہ رہی کہ شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ اس کارووائی میں 60 سے زیادہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان میں مظفر آباد، کوٹلی، بہاول پور، راول کوٹ، چک سواری، بمبر، وادی نیلم، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔
ان حملوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور ان میں وہ صلاحیت نہیں رہی کہ وہ کوئی دہشت گرد سرگرمی انجام دے سکیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی بھی فوجی ٹھکانے کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
یہ کارروائی اس لئے کرنی پڑی کیونکہ پہلگام حملے کو جس طرح سے دہشت گردوں نے انجام دیا ، ان کے خلاف کارروائی کی اشد ضرورت تھی۔
سیٹلائٹ تصاویر سے یہ معلوم ہوا کہ دہشت گرد وہاں سرگرم ہیں اور ہندوستان میں ان کے بہت سارے سلیپر سیل کام کررہے ہیں، جن کے ذریعے وہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔