Masarrat
Masarrat Urdu

ایران میں کارروائی ابھی جاری ہے، مشن مکمل نہیں ہوا: اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ

  • 15 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

ماسکو، 15 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں ایجنسی کا مشن صرف اسی صورت میں ختم ہوگا جب وہاں کی سیاسی "حکومت" تبدیل ہو جائے گی۔

'دی ٹائمز آف اسرائیل' کے مطابق، مسٹر برنیا نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ "ہماری مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ہم نے کبھی یہ نہیں سمجھا تھا کہ لڑائی کے اختتام کے ساتھ ہی یہ مشن بھی رک جائے گا۔ بلکہ ہم نے اسے اس انداز میں آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے کہ تہران میں حملوں کے بعد بھی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ یہ مشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس بنیاد پرست حکومت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔"

اسلام آباد میں 11 اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کا آغاز اس وقت ہوا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتہ جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

اپریل 12 کو امریکی وفد کے سربراہ، نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلان کیا کہ مذاکرات کے دوران ایران اور امریکہ کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں اور امریکی وفد بغیر کسی ڈیل کے واپس وطن روانہ ہو رہا ہے۔

اپریل 12 کو صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام بحری جہازوں کی ناکہ بندی شروع کر دے گا۔ انہوں نے امریکی بحریہ کو یہ ہدایت بھی جاری کی کہ وہ ان تمام جہازوں کا سراغ لگائیں اور انہیں روکیں جنہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی کی ہے۔

 

Ads