فوج کے ترجمان نے بدھ کی صبح بتایا کہ اس کے علاوہ بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکیوں سے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں لائن آف کنٹرول کے پار سے اور پرگوال سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پار سے چھوٹے ہتھیاروں کی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ ہندوستانی فوج کے دستوں نے فوری اور متناسب طریقے سے اس کا جواب دیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ پانچ روز سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جا رہی ہے جس کا مناسب طریقے سے جواب دیا جا رہا ہے۔