Masarrat
Masarrat Urdu

ایمیزون نے سیٹلائٹس کی پہلی کھیپ خلا میں بھیجی

Thumb

لاس اینجلس، 29 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ایمیزون نے عالمی براڈ بینڈ تک رسائی کو بڑھانے کی اپنی کوششوں کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیر کو اپنے 'پروجیکٹ کوئپر' کے لیے سیٹلائٹس کی پہلی کھیپ لانچ کی۔

سیٹلائٹس کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے یونائیٹڈ لانچ الائنس (یو ایل اے) اٹلس وی راکٹ کے ذریعے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:01 بجے لانچ کیا گیا۔
ایمیزون کے مطابق، 'کے اے-01' نامی یہ مشن زمین سے 450 کلومیٹر کی بلندی پر 27 سیٹلائٹس کو تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ مشن ایمیزون کے 'پروجیکٹ کوئپر' کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے، جس کے تحت  زمین کے نچلے مدار میں 3,000 سے زیادہ سیٹلائٹس کا ایک گروپ تعینات کیاجائے گا۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے صارفین اور کمیونٹیز کو تیز رفتار بغیر کسی رکاوٹ کے انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

Ads