Masarrat
Masarrat Urdu

یمن کے صعدہ پر تازہ امریکی فضائی حملے میں ایک شخص کی موت

Thumb

صنعاء، 26 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) یمن کے شمالی صعدہ صوبے میں جمعہ کی دیر شام ایک مکان پر امریکی فضائی حملے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کے مطابق حملے میں ضلع سحر میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ  دن بھر  شمالی یمن کے متعدد مقامات پر کل 32 امریکی فضائی حملے کیے گئے۔ دیگر اضافی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واشنگٹن کی جانب سے 15 مارچ کویمن میں حوثی اہداف پر دوبارہ فضائی حملے شروع کرنے کے بعد سے حوثی گروپ اور امریکی افواج کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں کا مقصد حوثیوں کو بحیرہ احمر اور عرب میں اسرائیلی اور بین الاقوامی جہاز رانی کو نشانہ بنانے سے روکنا تھا۔
حوثی گروپ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ امریکی جنگی طیاروں نے مارچ کے وسط سے اب تک یمن پر 1200 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں، جن میں سیکڑوں شہری ہلاک اور بڑے پیمانے پر  بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

Ads