فوجی ذرائع نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ پاکستانی فوج نے 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات کو کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ کئی چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے پاکستان کے خلاف اٹھائے جارہے اقدامات سے پاکستان گبھرایا ہوا ہے اور اس نے جمعرات کی رات بھی لائن آف کنٹرول پر گولی باری کی تھی۔