اپلاز انٹرٹینمنٹ نے حال ہی میں ایک نیا اور دلچسپ اعلان کیا ہے۔ دراصل اپلاز اب بچوں کے لیے لے کر آ رہا ہے 'اپلاٹون' – ایک نیا اینیمیشن یوٹیوب چینل جو خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے وقف ہے۔ اور اپلاز کے لیے یہ ایک شاندار نئے سفر کی شروعات ہو رہی ہے ایک جادوی اینیمیٹڈ سیریز 'کیا اور کایان' کے ساتھ، جو کہ امر چتر کتھا کی مشہور جونیئر لائبریری پر مبنی ہے۔ حال ہی میں میکرز نے اس کا آفیشل ٹریلر جاری کیا ہے، جس میں شو کی جادوی دنیا کی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے۔ یہ سیریز 25 اپریل کو اپلاز انٹرٹینمنٹ کے یوٹیوب چینل پر پریمیئر کی جائے گی۔
4 سے 8 سال کی عمر کے بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی گئی، کیا اور کایان دو بہن بھائیوں کی ایک دلچسپ اور ایڈونچرس کہانی ہے، جو اتفاقاً ایک وی آر ہیڈسیٹ ڈھونڈ لیتے ہیں اور پہنچ جاتے ہیں ایک جادوی جگہ – "اسٹوری لینڈ"۔ یہاں انہیں پرانی کہانیوں کی دنیا سے واسطہ پڑتا ہے، جہاں انہیں قدیم علم، دیومالائی مخلوقات اور سنسنی خیز مہمات کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تجسس، بہادری اور ہمدردی جیسے اقدار کو بھی دریافت کرتے ہیں۔
اپلاز انٹرٹینمنٹ نے امر چتر کتھا کے ساتھ ایک زبردست پارٹنرشپ کی ہے، جس کے تحت وہ 400 سے زائد کہانیوں کو ایک نئے انداز میں پیش کریں گے۔ اس اینیمیٹڈ یونیورس کا پہلا شو "کیا اور کایان" ہے، جسے سنجیو ساہو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس سیریز کے پروڈکشن پارٹنرز میں پاپ کارن اینیمیشن اسٹوڈیو، پریان اینیمیشن اسٹوڈیو پرائیویٹ لمیٹڈ، لیونگ پکسلز اور وارنک اسٹوڈیو شامل ہیں۔
اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپلاز انٹرٹینمنٹ کے ایم ڈی، سمیر نائر نے کہا، "اپلاٹون کے ساتھ ہم ایک بالکل نئے تخلیقی میدان میں قدم رکھ رہے ہیں – بچوں کا اینیمیشن۔ یہ صرف ایک نیا ورٹیکل نہیں بلکہ ایک موقع ہے نوجوان ذہنوں کو متاثر کرنے کا۔ 'کیا اور کایان'، جو امر چتر کتھا کی جونیئر لائبریری پر مبنی ہے، کے ذریعے ہم اپنی وراثت کو ایک جدید انداز میں پیش کر رہے ہیں – جس میں ٹیکنالوجی، دیومالا اور جذبات کا بہترین امتزاج ہے۔ اور یوٹیوب ہمیں ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں ہم یہ کہانیاں بڑے پیمانے پر پیش کر سکتے ہیں – بھارتی کہانیوں کو عالمی ناظرین تک لے جانے کا یہ ایک شاندار موقع ہے۔''
وہیں امر چتر کتھا کی چیئرپرسن اور سی ای او، پریتی ویاس نے کہا، "کئی دہائیوں سے امر چتر کتھا نے ہر نسل کے قارئین کو بھارتی ورثے کی عظمت سے روشناس کرایا ہے، اپنی مشہور کامکس کے ذریعے۔ اب ہم بہت پُرجوش ہیں کہ یہ کہانیاں ایک نئے فارمیٹ میں – اینیمیشن کے ذریعے – زندہ ہو رہی ہیں 'کیا اور کایان' کے ساتھ۔ اینیمیشن ایک جادوی نیا طریقہ ہے، جس کے ذریعے بچے بھارتی دیومالائی کہانیوں، لوک کہانیوں، ثقافت، تاریخ اور اقدار سے جُڑ سکتے ہیں۔ اپلاز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ہمارا یہ اشتراک ایک اہم قدم ہے – جس سے یہ لازوال کہانیاں آج کے ڈیجیٹل-فرسٹ بچوں کے لیے قابلِ رسائی اور نہایت دلچسپ بن جائیں گی۔''
تو کیا آپ تیار ہیں اس جادوی سفر کے لیے جو 25 اپریل سے 'اپلاٹون' پر 'کیا اور کایان' کے ساتھ شروع ہونے جا رہا ہے؟ اس کے نئے ایپیسوڈز ہر منگل اور جمعہ کو آئیں گے۔