Masarrat
Masarrat Urdu

نیتن یاہو نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی

  • 23 Apr 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تل ابیب، 23 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

مسٹر نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک تعزیتی پیغام میں لکھا ’’میرے پیارے دوست نریندر مودی، میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے سے بہت غمزدہ ہوں، جس میں کئی بے گناہ لوگوں کی موت  ہوئی اور  متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہماری تعزیت اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ’’اسرائیل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے میں 28 سیاحوں کی موت اور دیگر  10  کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Ads