Masarrat
Masarrat Urdu

سیتا رمن کی دورہ نامکمل چھوڑ کر وطن واپسی

Thumb

نئی دہلی، 23 اپریل (مسرت ڈاٹ کام)  کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے  امریکہ اور پیرو کے 10 روزہ دورے پر گئیں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن  اپنا دورہ درمیان میں ملتوی کرتے ہوئے وطن واپس آ رہی ہیں۔

ایکس پر یہ اطلاع  دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ امریکہ  اور پیرو کے سرکاری دورے  کو درمیان روک کر  ہندوستان آ رہی ہیں۔ وہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے کے لیے جلد سے جلد دستیاب فلائٹ سے ہندوستان آ رہی ہیں۔
منگل کو یہ جانکاری دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ امریکہ پیرو کے اپنے سرکاری دورے کو مختصر کرتے ہوئے ہندوستان آ رہی ہیں۔ وہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں ہمارے لوگوں کے ساتھ رہنے کے لیے جلد سے جلد دستیاب فلائٹ پر ہندوستان آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کل کے دہشت گردانہ حملے میں 28 سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

Ads