Masarrat
Masarrat Urdu

دشمنوں کو ایران کی بہت سی فوجی صلاحیتوں کی اطلاع تک نہیں: سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر

Thumb

بوشہر، 23 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو ہماری زیادہ تر فوجی صلاحیتوں کی اطلاع تک نہیں ہے اور انہیں اس وقت اس کا پتہ چلے گا جب اسے فوجی کارروائیوں میں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

جنرل علی فدوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بہت سی صلاحیتوں کا دشمن اندازہ تک نہیں لگا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک اور قوم کے دشمنوں نے گزشتہ 46 سال سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ ان کے اعتراف کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران روز بروز طاقتور سے طاقتورتر ہوتا جا رہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے سپاہ پاسداران انقلاب کی تشکیل کو خدا کا خاص لطف و کرم قرار دیا اور کہا کہ یہ فوج انقلاب کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہے گی۔

Ads