Masarrat
Masarrat Urdu

سی ایس کے کے کھلاڑیوں نے رام للا کے درشن کیے، دھونی نہیں گئے

Thumb

ایودھیا، 13 اپریل (مسرت ڈاٹ  کام) چنئی سپر کنگز  کے کپتان رتوراج گائیکواڑ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اتوار کے روز یہاں مشہور ہنومان گڑھی اور رام جنم بھومی پر واقع عظیم الشان مندر میں موجود رام للا کے درشن اور پوجا کی۔


تاہم، اس موقع پر سی ایس کے کے سینئر کھلاڑی اور سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی موجود نہیں تھے۔ رتوراج گائیکواڑ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ  بھگوان شری رام کے درشن کیے۔ اس دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ گائیکواڑ کے ساتھ ٹیم کے کچھ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے اس سے قبل بھی رام للا کی پران پرتشٹھا   کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی، حالانکہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر کی جانب سے انہیں باقاعدہ دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا۔ دھونی کا اس بار بھی رام للا کے درشن نہ کرنا موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

Ads