Masarrat
Masarrat Urdu

آئی ڈی بی آئی بنک کے56ویں یومِ تاسیس کے موقع پر بیدر برانچ کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد

Thumb

 
بیدر۔3/اکتوبر۔(محمدامین نواز)۔
آئی ڈی بی آئی بنک کے56ویں  یومِ تاسیس  کے موقع پر  بیدر برانچ کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے منیجر مسٹر جی رمیش نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ڈی سی سی بنک کے آفیسر مسٹر راج شیکھر‘گاندھی گنج کوآپریٹیو بنک کے چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر وشواناتھ پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔شہریانِ بیدر بلا لحاظ مذہب و ملت نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بنک ہذا کے منیجر س‘اور بنک کے صارفین نے کثیر تعداد میں اپنے خون کا عطیہ کیا۔قبل ازیں بنک ہذا کے منیجر مسٹر روپیش نے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ دینے والوں کا استقبال کیا اور   ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  اِظہار تشکر کیا۔مسٹر روپیش نے اس موقع پر اپنے خطاب میں بتایا کہ رگوں میں دوڑتے خون سے انسانی زندگی کی ڈور بندھی ہوئی ہے۔یہ احساس شدت سے اس وقت ہوتا ہے جب کسی بمیاری یا حادثہ کی صورت میں ہمارے کسی پیارے کو اچانک خون کی ضرورت پڑ جائے۔ایسے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد کا کردار کسی فرشتہ سے کم نہیں‘جو کسی نفع‘ نقصان اور رشتے کے بغیر اپنا خون دیکر ایک انسانی زندگی کو بچاتے ہیں۔کسی ضرورت مند کو خون دینا ایک اخلاقی فریضہ ہے۔مسٹر کشن یادو اسسٹنٹ منیجر نے تمام شرکائے  پروگرام اور مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔جناب محمد اکرام الدین ساحل نے ریجنل مارکیٹینگ منیجر نے پروگراممیں شرکت کرنے والوں کی میزبان نوازی کی۔پروگرام کے انتظامات میں اسسٹنٹ منیجرس جناب بشیر احمد اور مسٹر مئیور اور بنک کا اسٹاف نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تصویر ای میل:آئی ڈی بی آئی بنک بیدر کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کاانعقاد
آئی ایم اے پونزی اسکیم میں لاکھوں روپیوں کی سرمایہ کاری کرکے برباد ہونے والوں کے لئے خوش خبری؛ منظم انداز میں قانونی لڑائی لڑنے بنگلور میں اسوسی ایشن کا قیام
بیدر۔3/اکتوبر۔(محمدامین نواز)۔
آئی مونیٹری ایڈوائزری (آئی ایم اے)گروپ نامی پونزی اسکیم میں لوگوں کا کروڑوں روپیہ ڈوبنے کے بعد  متاثرین نے اپنی رقومات کو واپس حاصل کرنے قانونی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے‘چونکہ چالیس سے پچاس ہزار لوگوں نے اس کمپنی میں   اپنا سرمایہ لگایا ہے، اس لئے منظم ہوکر لڑائی لڑنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اسے باقاعدہ رجسٹرڈ بھی کیا گیا ہے۔ کرناٹکا اے پی سی آر کے صدر ایڈوکیٹ عثمان پی، اے پی سی آر سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز سمیت کرناٹکا ہائی کورٹ کے سابق پبلک پروسیکوٹر اور معروف ہائی کورٹ وکیل ایڈوکیٹ  بی ٹی وینکٹیش کی رہنمائی میں ابIMA Depositors Welfare Association (آئی ایم اے ڈپوزیٹرس ویلفئیر اسوسی ایشن) کے نام سے کمیٹی قائم کی گئی ہے اور کمیٹی میں آئی ایم اے سے متاثرہ لوگوں کو ممبرشپ دی جارہی ہے۔اس تعلق سے بدھ کو  بنگلور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ محترمہ ڈاکٹر سلیم النساء کو اس کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے، اسی طرح سلیم احمد جنرل سکریٹری، نجمہ رفیق اور سفیر احمد خان جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ ریاض احمد خان کو  اس کمیٹی کا خازن مقرر کیا گیا ہے۔اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری جناب سفیر آصف خان نے بتایا کہ کرناٹکا اے پی سی آر کے زیر اہتمام متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے  کے تعلق سے گذشتہ ماہ جو  اجلاس منعقد کیا گیا تھا، اُس میں ریاست بھر سے قریب 1800 لوگوں نے اپنے نام درج کروائے تھے، اُس کے بعد ہوئی میٹنگوں میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ انفرادی طور پر قانونی جدوجہد کرنے سے  ایک طرف لوگوں کا وقت ضائع ہوگا، اُسی طرح وکیلوں کے پیچھے پیسہ بھی برباد ہوگا۔ لہٰذا میٹنگ میں   فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایک کمیٹی تشکیل دے کر اور اُسے باقاعدہ رجسٹرڈ کرکے کمیٹی کے ذریعے ہی قانونی لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے، اُسی کی مناسبت سے کمیٹی ترتیب دے کر عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کو  ہائی کورٹ کے سنئیر وکلاء بالخصوص اے پی سی آر کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔سفیر آصف خان نے آئی ایم اے سے متاثرہ تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اس کمیٹی کا فارم پُر کرکے ممبر بنیں۔ ممبرشپ کیلئے معمولی فیس رکھی گئی ہے۔ انہوں نے ریاست کرناٹک سمیت ملک و بیرون ملک بالخصوص گلف میں مقیم ہزاروں متاثرین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کمیٹی کی ممبرشپ حاصل کرکے قانونی طور پر مضبوطی کے ساتھ منظم انداز میں اپنی لڑائی لڑیں۔ مزید تفصیلات کیلئے  جناب سفیر آصف صاحب سے موبائل نمبر : 9844578102 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔٭٭٭٭
Cell no:9731839583

Ads