Masarrat
Masarrat Urdu

علی لاریجانی کی تنبیہ، امریکی اڈے متعلقہ ممالک نہیں بلکہ امریکی سرزمین شمار ہوں گے

Thumb

تہران، یکم مارچ (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خطے کے ممالک کے لیے عربی زبان میں پیغام جاری کیا ہے۔

ایکس پر جاری پیغام میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک سے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارا آپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے ملک میں قائم فوجی اڈوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا جائے گا اور امریکہ ان اڈوں سے خطے میں کارروائیاں کرے گا تو ہم ان اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ وہ اڈے آپ کی سرزمین نہیں بلکہ عملاً امریکی سرزمین شمار ہوں گے۔

اماراتی صدر کے مشیر نے کہا کہ ایران ہوش کے ناخن لے، اس کی جنگ اپنے پڑوسیوں سے نہیں ہے۔

انہوں نے خلیجی ممالک پر حملے کو مس کیلکولیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو تنہا کر دیں گے۔

 

Ads