Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیل نے نئے فوجی سربراہ کا تقرر کیا

  • 02 Feb 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

یروشلم،  2 فروری (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے مشترکہ طور پر ایال ضمیر کو نیا فوجی سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے ہرزی حلیوی کے استعفیٰ کے بعد کیا گیا ہے۔
مسٹر ضمیر گزشتہ دو سالوں سے وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ 6 مارچ کو باضابطہ طور پر اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) میں 38 سال پر محیط کیریئر کے ساتھ، مسٹرضمیر نے فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف، کمانڈر سدرن کمانڈ، اور وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری سمیت اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
مسٹر حلیوی نے اپنے استعفے  میں تسلیم کیا کہ جب حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو آئی ڈی ایف اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے اپنے مشن میں ناکام رہا۔
نئے فوجی سربراہ کی تقرری پر، مسٹر حلیوی نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ مسٹر ضمیر آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں آئی ڈی ایف کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔‘‘

Ads