Masarrat
Masarrat Urdu

ہم ناٹو کی رکنیت کے بدلے تنازعہ ختم کرنے کے لیے تیار ہیں: زیلنسکی

  • 30 Nov 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

کیف، 30 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) میں یوکرین کی رکنیت کے بدلے روس کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔

انٹرفیکس-یوکرین نیوز ایجنسی نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
مسٹر زیلینسکی نے کہا "اگر ہم جنگ روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں یوکرین کے علاقے کو ناٹو  کے تحت اپنے کنٹرول میں رکھنا ہو گا۔ ہمیں یہ کام جلدی کرنے کی ضرورت ہے۔"
انہوں نے کہا کہ بعد میں یوکرین سفارتی ذرائع سے  ان علاقوں کو واپس لے سکتا ہے جو اب روس کے زیر کنٹرول ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ بندی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ روس یوکرین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے واپس نہیں آئے گا۔

Ads