Masarrat
Masarrat Urdu

ہم کو اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا حق ہے: ایران

  • 27 Oct 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 27 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) ایران نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ اپنے تین صوبوں میں متعدد اہداف پر اسرائیلی حملے کا قانونی اور جائز جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایرانی فوج کی تعلقات عامہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی صبح اسرائیلی طیاروں نے مغربی صوبہ، جنوب مغربی صوبے خوزستان کے سرحدی علاقوں اور دار الحکومت کے مضافات میں ہلکے ہتھیاروں سے لیس میزائل سے طویل فاصلے تک حملے کیے ہیں۔۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل سے کئی ایرانی ریڈار سسٹم کو محدود اور ہلکا نقصان پہنچا ہے۔ ایران کے فضائی دفاع نے کافی تعداد میں میزائلوں کو روکا اور دشمن کے طیاروں کو ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے ہفتے کی صبح کہا تھا کہ اس نے حالیہ مہینوں میں ایران کے حملوں کے جواب میں ایران کے متعدد علاقوں میں اہداف پر درست اور ٹارگٹ فضائی حملے کیے ہیں۔ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیلی اہداف پر تقریباً 180 میزائل داغے تھے۔ اسرائیل نے کل صبح ایران پر متعدد فضائی حملے کیے، جس میں ایران کے میزائل دفاعی نظام اور فضائی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے مطابق حملے میں مغربی صوبہ، خوزستان اور تہران میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا حملہ ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس حملے کے بعد ایران کا ردعمل اہم ہو گا۔

Ads