مسٹر گاندھی نے 'ایکس' پر کہا، "ایک دہائی میں بی جے پی نے ہریانہ سے اس کی خوشحالی، اس کے خواب اور طاقت چھین لی۔ اگنیویر سے محب وطن نوجوانوں کی امنگوں کو چھین لیا، بے روزگاری سے خاندانوں کی ہنسی چھین لی اورمہنگائی سے خواتین کی خود انحصاری۔ کالے قانون لا کر کسانوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی تو نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی سے لاکھوں چھوٹے تاجروں کا منافع چھین لیا۔
انہوں نے کہا، اپنے 'متروں' کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہریانہ کی عزت نفس تک کو چھین لیا۔ کانگریس کی آنے والی حکومت 'درد کے دشک' کا خاتمہ کرے گی - ہر ہریانہ کے باشندوں کی امیدوں، امنگوں اور خوابوں کو پورا کرنا ہمارا عزم ہے۔ "
مسٹرگاندھی نے کانگریس کی حکومت آنے پرجو ضمانتیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ مستقل نوکریاں، منشیات سے پاک ہریانہ، 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج، خواتین کو 2000 روپے ماہانہ، 500 روپے میں گیس سلنڈر، غریبوں کو 100 گز کا پلاٹ، 3.5 لاکھ کی لاگت سے دو کموں کا مکان، بزرگ، بیوہ اور معذور افراد کی پنشن 6000 روپے، پرانی پنشن کی بحالی، 300 یونٹ مفت بجلی، کسانوں کو ایم ایس پی کی گارنٹی، فصلوں کا فوری معاوضہ، ذات کی مردم شماری، کریمی لیئر کی حد 10 لاکھ روپے کرنے کے ساتھ ہی بچت سے لے کر صحت، حقوق کی حفاظت سے سماجی تحفظ تک، روزگار کی بہار، ہنستا کھیلتا پریوار - یہ ہے کانگریس کی گارنٹی۔"