Masarrat
Masarrat Urdu

پوجا اور ہرویندر کی جوڑی نے پیرا اولمپک مکسڈ تیر اندازی مقابلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Thumb

پیرس، 05 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) ہرویندر سنگھ اور پوجا پر مشتمل ہندوستان کی تیر اندازی کی مکسڈ ٹیم نے جمعرات کو کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے لوکاس سیسیک/میلینا اولسزیوسکا کی جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آج یہاں ہرویندر اور پوجا کی مخلوط تیر اندازی جوڑی نے 6-0 سے جیت درج کرکے پیرس پیرا اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔
سیمی فائنل میں ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ اٹلی اور انڈونیشیا کے درمیان جاری میچ کے فاتح سے ہوگا۔
اس سے قبل ہرویندر سنگھ اور پوجا کی جوڑی نے آمندا جیننگس اور تامن کینٹن اسمتھ کی آسٹریلیائی جوڑی کو سنسنی خیز مقابلے میں 5-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔

Ads