منگل کی دیر رات ہوئے میچ میں اجیت سنگھ نے 65.62 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ مقابلے کے دوران سندر سنگھ گرجر 64.96 میٹر کے اپنے چوتھے تھرو کے بعد دوسرے نمبر پر تھے، لیکن اجیت سنگھ نے واپسی کرتے ہوئے 65.62 میٹر کے تھرو کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔
میچ کے بعد اجیت نے کہا ’’میں نے ٹوکیو (2020) میں ہوئے پیرا اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، اس لیے اس بار میں نے تمغے پر توجہ مرکوز کی ، اس کے رنگ کے تمغے پر نہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ میری توجہ گولڈ پر نہیں تھی، میں صرف کوئی بھی تمغہ جیتنا چاہتا تھا، اس لیے میں بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا “میں گزشتہ سال عالمی چیمپئن تھا، لیکن اس سال کوبے میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں مجھے صرف کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ میں اس وقت اچھی حالت میں نہیں تھا، کیونکہ میری توجہ پیرس (2024) کے لیے تیار ہونے پر تھی۔
انہوں نے کہا۔’’ تو اس ایک چاندی کے تمغہ کا مطلب سب کچھ ہے۔ ابھی بہتری کی گنجائش ہے لیکن یہاں میں تمغہ جیتنا چاہتا تھا اور چاندی کا تمغہ بہت اچھا ہے۔