وزارت داخلہ کے ایک ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں بابل صوبے کے شمالی حصے میں جرف الصخر میں پاپولر موبلائزیشن فورسز کے نام سے مشہور الحشد الشعبی فورسز کے ایک فوجی اڈے پر بمباری کی۔
اس سے قبل 18 جولائی کو بغداد کے جنوب میں الحشد الشعبی کے "لاجسٹک سپورٹ" کے گودام میں دھماکا ہوا تھا۔
اپریل میں بابل صوبے میں کالسو عسکری اڈے کے اندر دھماکا ہونے سے آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔ مذکورہ اڈے میں عراقی فوج اور پولیس کے علاقہ الحشد الشعبی کے عناصر بھی موجود ہوتے ہیں۔
الحشد الشعبی ملیشیا عراقی سیکورٹی فورسز کا حصہ ہے جو مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یعنی وزیر اعظم کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔
البتہ الحشد میں ایران نواز گروپ شامل ہیں جن میں سے بعض نے غزہ میں جنگ چھڑنے کے بعد عراق اور شام میں موجود امریکی فورسز پر درجنوں حملے کیے۔ یہ امریکی افواج داعش تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحادی فورسز کا حصہ ہیں۔