Masarrat
Masarrat Urdu

راہل رائے بریلی میں عوامی مسائل سے ہوئے روبرو

Thumb

رائے بریلی:09جولائی(مسرت ڈاٹ کام) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی منگل کو اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کے ایک روزہ دورے کے دوران عوام مسائل کی پڑتال کی اور ان کے ازالے کا تیقن دیا۔

موسم خراب ہونے کی وجہ سے گاندھی آج دوپہر سڑک راستے سے رائے بریلی پہنچے اور دورے کا آغاز ہنومان مندر میں  پوجا ارچنا کی۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر شہید فوجی افسر انشمان سنگھ کے والدین سے  ملاقات کی۔گاندھی نے ڈاکٹروں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو جانا۔ انہوں نے وکلاء کے ایک ڈیلیگیشن سے بھی ملاقات کی اور وکیل بہبود فنڈ جیسے مطالبات پر تیقن دیا۔
انہوں نے سابق کانگریس ایم ایل اے اور نگر پنچایت امیدواروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سینئر لیڈر، سابق اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ راہل نے تنظیم کے ذمہ داروں سے بھی ملاقات، بلاک کانگریس صدور اور کمیٹی کے ذمہ داروں سے ملاقات کی۔
کانگریس لیڈر نے کارکنان کو تیقن دیا کہ وہ آئندہ بجٹ سیشن میں بے روزگاری، مہنگائی، پیپر لیک جیسے مسائل کو اجاگر کریں گے۔ گاندھی  رائے بریلی میں فائرنگ حادثے کے کسان شہید اسمارک پر گئے اور کسانوں کو خارج عقیدت پیش کیا اور شجر کاری کی۔راہل ایمس بھی پہنچے اور او پی  ڈی میں مریضوں کا حال جانا۔
قابل ذکر ہے کہ چار جون کو لوک سبھا الیکشن میں رائے بریلی سے جیت کے بعد راہل گاندھی کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ اپنی بہن پرینکا اور امیٹھی سے نومنتخب ایم پی کشوری لال شرما کے ساتھ عوام  اور کارکنان کا شکریہ ادا کرنے ایک ریلی میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔

Ads