Masarrat
Masarrat Urdu

راہل نے ہاتھرس متاثرین کے تعلق سے یوگی کو خط لکھا

Thumb

نئی دہلی 7 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہاتھرس بھگدڑ کے متاثرین کی تکلیف کے حوالے سے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر مالی امداد میں اضافہ کرکے جلد از جلد ان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اور واقعہ کے لئے مقامی انتظامیہ کو  ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے لکھا کہ انہوں نے بھگدڑ حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ان کی تکلیف محسوس کرکے ان مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور اس مسئلہ سے واقف کراتے ہوئے ان کی مالی امداد میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سے سوگوار خاندانوں کو جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں انہیں اجتماعی ہمدردی اور امداد کی ضرورت ہے اور انہیں بلا تاخیر مزید فنڈز فراہم کیے جائیں۔
کانگریس لیڈر نے اس واقعہ کے لئے مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے کر لوگوں کو انصاف ملنا چاہئے۔
غور طلب ہے کہ 2 جولائی کو ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جس میں 120 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ واقعہ کے بعد مسٹر گاندھی نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات کی۔

Ads