Masarrat
Masarrat Urdu

سشیل مودی کو کینسر، انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے

Thumb

پٹنہ، 03 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا ممبر سشیل کمار مودی کینسر میں مبتلا ہیں اور اس کی وجہ سے وہ اس بار پارٹی کے لیے انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔

مسٹر مودی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر کہا کہ وہ ہمیشہ شکر گزار اور ہمیشہ ملک، بہار اور پارٹی کے لیے وقف ہیں۔
واضح رہے کہ مسٹر مودی گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ تین ماہ قبل گلے میں درد کی شکایت پر ٹیسٹ کروایا تو کینسر کا پتہ چلا۔ فی الحال وہ دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں جانچ کروارہے ہیں۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

Ads