Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیل میں بحیرہ احمر کے تفریحی مقام کی عمارت پر ڈرون حملہ

  • 01 Apr 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

یروشلم،  یکم  اپریل (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل کے بحیرہ احمر کے تفریحی مقام ایلات میں  پیر کی صبح ایک عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملہ کیا گیا۔

یہ اطلاع اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں دی۔
حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی نیوز سائٹ ینیٹ نے اطلاع دی ہے کہ عراقی ڈرون اردن سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔

Ads