Masarrat
Masarrat Urdu

آج راہل کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ رائے گڑھ سے دوبارہ شروع ہوگی

Thumb

رائے گڑھ (چھتیس گڑھ) 10 فروری (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا دو دن کے وقفے کے بعد آج 11 فروری2024 کو رائے گڑھ سے دوبارہ شروع ہوگی۔

مسٹر گاندھی دہلی سے جندل ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، جس کے بعد گاندھی مجسمہ سے نیا ئے یاترا شروع ہوگی۔ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش، کنہیا کمار اور چھتیس گڑھ کے کئی بڑے کانگریسی لیڈر بھی موجود ہوں گے۔
نیا ئے یاترا انچارج اوشا نائیڈو نے آج یہاں بتایا کہ یہ یاترا رائے گڑھ کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کھرسیا اسمبلی پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور یاترا کے ذریعے لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔
بھارت جوڑو نیائے یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے ریاست کے سینئر کانگریس لیڈران بشمول چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج، سابق ریاستی صدر موہن مرکام شہر پہنچ گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر یاترا کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں اور اتوار کو کانگریس لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کر کے شروع ہونے والی یاترا کو حتمی شکل دیں گے۔ تمام رہنماؤں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Ads