Masarrat
Masarrat Urdu

مودی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی

Thumb

احمد آباد، 20 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ڈریسنگ روم پہنچے اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیراعظم نے ڈریسنگ روم پہنچ کر مایوس کھلاڑیوں کا دکھ درد شیئر کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس حوالے سے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
ورلڈ کپ فائنل کے بعد وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر لکھاکہ “پیاری ٹیم انڈیا، ورلڈ کپ میں آپ کا ٹیلنٹ اور عزم قابل ذکر تھا۔ آپ نے تمام میچ بڑے جذبے سے کھیلے اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہم آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
آسٹریلیا کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ “آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر مبارکباد! پورے ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی قابل ستائش رہی جس کا اختتام شاندار فتح کے ساتھ ہوا۔ ٹریوس ہیڈ کو ان کی آج کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد۔
ہندوستانی کرکٹر محمد شامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کیاکہ "بدقسمتی سے کل ہمارا دن نہیں تھا۔ میں تمام ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم اور میری حمایت کی۔ ڈریسنگ روم میں آنے اور ہماری حوصلہ افزائی کے لیے پی ایم نریندر مودی کا خاص طور پر مشکور ہوں۔ ہم واپس اچھا کریں گے۔"
رویندر جڈیجہ نے مسٹر مودی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھاکہ ’’ہمارا ٹورنامنٹ بہت اچھا تھا، لیکن کل ہم ہار گئے۔ ہم سب غمزدہ ہیں لیکن ہمارے عوام کا تعاون ہمیں آگے لے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کا کل ڈریسنگ روم کا دورہ خاص اور بہت متاثر کن تھا۔‘‘

Ads