واشنگٹن، 18 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) مشہور صنعت کار ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ اسٹار شپ کا دوسرا ٹیسٹ بھی ناکام ہوگیا ہے۔
دنیا کے سب سے طاقتور اسٹار شپ کوہفتہ کی شام ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً 6:30 بجے لانچ کیا گیا تھا ۔ یہ مشن 1:30 گھنٹے کا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لانچنگ کے قریب 2.4 منٹ بعد سپر ہیوی بوسٹر اور اسٹارشپ کا سیپریشن ہوا۔ اس کے بعد بوسٹر کو دوبارہ زمین پر اترنا تھا لیکن 3.2 منٹ بعد یہ 90 کلومیٹر کی بلندی پر پھٹ گیا۔
یہ وہ راکٹ ہے جسے ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ اسپیس ایکس کو قائم کرنے کا واحد مقصد اسٹار شپ جیسی سواری تیار کرنا ہے جو انسانوں کو مریخ پر بسانے میں مدد فراہم کر سکے۔