چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج ہندوستان کی منو بھکر، ایشا سنگھ اور ریدم سانگوان کی تکڑی نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔
ایک اور میچ میں، سفت کور سامرا، آشی چوکسے اور منینی کوشک نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز خواتین کے انفرادی ایونٹ میں ہندوستان کی سفت کور سامرا نےطلائی تمغہ جیتا۔ سفت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 469.6 پوائنٹس کا اسکور بنایا جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ وہیں اسی مقابلے میں آشی چوکسی کو کانسے کا تمغہ ملا ہے۔