افغان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے اسکواڈ کی روانگی سے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں اہم طالبان رہنما انس حقانی نے ورلڈکپ میں کامیابی کےلیےخصوصی دعا کرائی۔
میگاایونٹ میں افغانستان اپنا پہلا میچ سات اکتوبر کو بنگلہ دیش سےکھیلےگا جب کہ جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔
افغان اسکواڈ ورلڈکپ کے لیے ہندوستان پہنچ چکا ہے جہاں کھلاڑیوں نے آرام کرنے کے بعد خود کو وارم اپ کرنا شروع کر دیا ہے۔