Masarrat
Masarrat Urdu

صومالیہ کی فوج نے الشباب کے 27 دہشت گردوں کو کیا ہلاک

Thumb

موغادیشو، 24 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) صومالیہ کی فوج نے گالمودُگ صوبے میں جاری فوجی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر الشباب کے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ اطلاع صومالیہ کی نیشنل آرمی نے ہفتے کے روز دی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ جمعہ کی رات ملیلیکو، سیل گمبر اور بلال دھیر کے گاؤوں میں کی گئی کارروائیوں میں الشباب کے تین ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
وزارت نے کہا ’’دشمن کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑیوں اور ہتھیاروں کو بھی تباہ کر دیا گیا‘‘۔ تازہ ترین فوجی کارروائی کے حوالے سے الشباب کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ صومالیہ کی فوج نے علاقائی اور بین الاقوامی دستوں کے ساتھ مل کر القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ کو بے اثر کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اتحادی افواج نے 2011 میں دہشت گرد گروپ الشباب کو موغادیشو سے باہر نکال دیا تھا، لیکن اسلام پسند گروپ اب بھی حملے کرنے، سرکاری تنصیبات، ہوٹلوں، ریستورانوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Ads