Masarrat
Masarrat Urdu

60 پرنسپلز کے دو بیچس سنگاپور میں ٹریننگ کے لیے روانہ

Thumb

چنڈی گڑھ، 23 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) پنجاب میں اسکولی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ریاستی وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے آج ایم اے جی ایس آئی پی اے، چنڈی گڑھ سے تربیت کے لیے 60 پرنسپلوں کے دو اور بیچوں کو جھنڈی دکھا کر سنگاپور روانہ کیا۔

بینس نے کہا کہ تعلیم سے متعلق اہداف کے حصول میں اساتذہ اور اسکول سربراہان کا بہت اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور ہیڈ ماسٹروں/ پرنسپلوں کی پیشہ وارانہ قابلیت کو بڑھانے کے لیے ریاستی حکومت ملک اور بیرون ملک اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز/ پرنسپلوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ انہیں موجودہ وقت کی بہترین ٹیکنالوجیز سے روشناس کرایا جا سکے۔ ریاست میں بہترین طریقوں کو اپنایا جا سکتا ہے اوراسکولوں میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔
بینس نے کہا کہ فروری 2023 سے اب تک 30 اور 36 پرنسپلوں کے چار بیچوں کو ریاستی حکومت نے کامیابی کے ساتھ تربیت دی ہے۔ یہ تربیتی پروگرام پی اے آئی،سنگاپور اور این آئی ای آئی، سنگاپور جیسے اداروں کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔
یہ تربیتی کورس عصری انتظامی اور تعلیمی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جدید ترین تدریسی طریقوں اور ماہرین کی رہنمائی وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی کھیپ کو تربیت کے لیے بھیجے جانے سے یہ تعداد بڑھ کر 200 اسکول پرنسپلز اور 100 ہیڈ ماسٹرز تک پہنچ گئی ہے جنہیں بین الاقوامی سطح کی تربیت دی گئی ہے۔ اس سے قبل 140 پرنسپل سنگاپور میں بیرون ملک تربیتی پروگراموں سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 100 پرنسپلوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) احمد آباد میں تربیت حاصل کی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ان اساتذہ کو اپنے تعلیمی اداروں کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور طلباء کو مزید سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے شاندار طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔ وہ 60 پرنسپلز کا پانچواں اور چھٹا گروپ ہیں جنہیں موجودہ ٹریننگ بنچوں سے منتخب کیا گیا ہے۔

Ads