نئی دہلی، 2 اگست- ریلوے کی وزارت نے اس سے پہلے فروری 2018 میں اسسٹنٹ لوکو پائیلٹس (اے ایل پی) اور تکنیکی افراد کے 26502 عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا تھا۔ 47 لاکھ سے زائد امیدواروں نے اے ایل پی اور تکنیکی افراد کے امتحان کے لئے درخواستیں دی تھیں ، لیکن اب اے ایل پی اور تکنیکی افراد کے ان 26 ہزار 502 خالی عہدوں کو بڑھاکر تقریباً 60 ہزار عہدے کرنے کی تجویز ہے۔
سرکاری ریلیز کے مطابق یہ بات بھی ملحوظ خاطر ہے کہ مشتہر شدہ 26502 خالی آسامیاں مختلف ریلوے زونوں اور ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کے لئے سارے ہندستان سے امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ تقریباً چالیس لاکھ امیدواروں (83 فی صد) کو پانچ سو کلو میٹر کے اندر اندر مراکز الاٹ کئے گئے ہیں۔ خود اپنے شہروں یا قریب کے شہروں میں مراکز الاٹ کرنے کے لئے خواتین اور دیویانگوں کو ترجیح دی گئی ہے البتہ کچھ ریاستوں میں امیدواروں نے بڑی تعداد میں درخواستیں دی ہیں جہاں مناسب امتحان مراکز کی تعداد کافی نہیں ہے اور وہ سیکورٹی معاملات پر پورے نہیں اترتے۔
بہار سے تقریباً 9 لاکھ ، اترپردیش سے ساڑھے نو لاکھ اور راجستھان سے تقریباً ساڑھے چار لاکھ امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں اس لئے ا ن میں سے کچھ امیدواروں کے لئے دوسری ریاستوں میں امتحان مراکز الاٹ کرنا ناگزیر ہے۔ اس میں بھی یہ بات خیال میں رکھنے کی ہے کہ جن امیدواروں نے جلد درخواستیں دی تھیں انہیں ان کے اپنے یا قریب کے شہروں اورریاستوں میں جگہ دی گئی ہے جبکہ جن امیدواروں نے بعد میں درخواستیں دی تھیں یعنی درخواست دینے کی ا?خری تاریخ کے ا?س پاس انہیں دور کے شہروں میں مراکز الاٹ کئے گئے ہیں۔
روایتی اعتبار سے مختلف ریلوے بورڈوں کی طرف سے غیر مرکوز طریقہ پر مراکز الاٹ کئے جاتے تھے اور ا میدواروں کو اپنے متعلقہ ریلوے بورڈوں کے علاقوں تک جانا پڑتا تھا۔ کمپیوٹر پر مبنی سینٹرلائز امتحان میں یہ موقع فراہم کیا گیا ہے کہ ان کی مسافت کم ہوجائے۔ اس طرح تقریباً چالیس لاکھ امیدواروں کو ان کے اپنے شہروں یا قریب کے شہروں میں مراکز الاٹ کئے گئے ہیں اور تقریباً سبھی خواتین اور دیویانگوں کو 200 کلو میٹر کے فاصلے کے اندر اندر مراکز الاٹ کئے گئے ہیں۔ البتہ مناسب امتحان مراکز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بہترین کوشش کے باوجود ہر ایک کو اس کے اپنے شہر یا قریب کے شہروں میں امتحان مراکز الاٹ نہیں کئے جاسکے اس لئے امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پروگرام کے مطابق امتحان میں بیٹھنے کے لئے ضروری انتظامات کرلیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ دیکھیں۔
http://indianrailways.gov.in/railwayboard/view_section.jsp?lang2360&id2360,4,1244