نائب صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق مسٹر دھنکھر نے مسٹر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجی ہے۔
ایک پیغام میں مسٹردھنکھر نے کہا کہ ہندوستان، جہاں انسانیت کا ایک چھٹا حصہ بستا ہے، اپنی تہذیب کے اصولوں کے مطابق شمولیت، عوامی فلاح و بہبود اور دور اندیشی کے تئیں مسٹر مودی کے عزم کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
نائب صدرجمہوریہ نے ایک پوسٹ میں کہا، "ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو یوم پیدائش مبارک ہو۔ آپ کی دور اندیش قیادت، مقصد کے لیے لگن اور مثالی عمل آوری نے ہندوستان کو بے مثال ترقی اورانقلابی تبدیلی کی طرف گامزن کیا ہے۔ آپ کی میراث ہمارے ملک کی تاریخ میں درج ہے۔
مسٹر دھنکھر نے کہا، "ایشور آپ کو اچھی صحت اور خوشی سے نوازے تاکہ آنے والے برسوں میں ہندوستان کی خدمت کر سکیں۔"