اجودھیا میں 5 جون کو ہونے والی جن چیتنا ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں رگھوکول ودیا پیٹھ گونڈا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے برج بھوشن نے منگل کو کہا کہ اگر تاجپوشی ہوگئی ہوتی تو رام مریادا پروشوتم بھگوان نہ بن پاتے۔ کانگریس لیڈر بھوپندر ہڈا پر سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا، ''ہڈا ایک نام نہاد نابالغ لڑکی لے کر آئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے، پولیس اپنا کام کرے گی۔
جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے بی جے پی کے لیڈر نے کہا، "جنسی ہراسانی کے الزامات کی وجہ سے لوگ خودکشی تک کر رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس قانون سے پریشان ہیں۔ مجھے اس عمر میں ایک اور جنگ لڑنی ہے۔ ہم نے پہلوانوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے، جو پاؤں چھوتے تھے، آج ان کی زبان بدل گئی ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، '' سنتوں نے ریلی کے لیے 11 لاکھ لوگوں کو بلایا ہے۔ اجودھیا میں 5 جون کو سنت بولیں گے اور سب سنیں گے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔