Masarrat
Masarrat Urdu

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے آئی ایس کے متعدد دہشت گردوں کو مارگرایا

Thumb

 

کابل، 18 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے شمالی صوبہ بلخ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
افغانستان کی نگراں انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔
مسٹر مجاہد کے مطابق، افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے صوبائی دارالحکومت مزار شریف شہر کے پولیس اضلاع 5، 6 اور 8 میں جمعہ کی دیررات چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے آپریشن میں مارے گئے آئی ایس کے شدت پسندوں کی تعداد نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاہے۔

Ads