کتاب کے ناشر ہارپرکولنز انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آڈیو بک کے ابتدائی الفاظ محترمہ گاندھی کی آواز میں ہیں، جبکہ باقی حصے میں اسنیہا ماتھن کی آواز ہے۔ کتاب کا پرنٹ ایڈیشن گزشتہ 10 نومبر کو جاری کیا گیا تھا اور یہ بڑے کتاب فروشوں اور آن لائن ذرائع پر دستیاب ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محترمہ گاندھی نے اس یادداشت پر مبنی کتاب میں اٹلی میں اپنے بچپن سے لے کر راجیو گاندھی سے ملاقات، شادی کے بعد ہندوستان آمد، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے قتل سے ملنے والے صدمے اور سیاست میں اپنے کردار تک کے زندگی کے سفر کو قلم بند کیا ہے۔
کتاب میں نہرو-گاندھی خاندان کی نجی زندگی، کانگریس کی قیادت، 2004 میں وزیر اعظم کا عہدہ قبول نہ کرنے کے فیصلے اور گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
