Masarrat
Masarrat Urdu

اگر دُنیا، امام الہند، بھارت رتن, مولانا ابواللام آزاد کے مشن اور وژن پر چلے تو امن و امان قائم ہو سکتا ہے: فیروز بخت احمد

Thumb

نئی دہلی، 11 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) آج امام الہند، بھارت رتن, مولانا ابوالکلام کا آزاد کا 138 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ مزار آزاد پر آئی سی سی آر کی جانب سے اسکی ڈائریکٹر جنرل کے نندنی سنگلا، ڈپٹی ڈائریکٹرز، راجیش رنجن، گوپال کرشنن و بوڈ واڈے اور فیروز بخت احمد، سابق چانسلر، مانو کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ خراج تحسین پیش کرنے والوں میں سیّدہ حمید، سابق پلاننگ کمیشن ممبر، مولانا عطا الرحمان قاسمی، مولانا علیم الدین اسدی، سیّد اشتیاق ایوبی اور شہر کی متعدّد معزز ہستیاں۔ اس موقعے پر فیروز بخت احمد نے کہا کہ مولانا آزاد نے جو یگانگی اور آپسی ہم آہنگی کا پیغام دیا تھا، وہ نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ تمام دنیا کے لئے اہم ہے۔

فیروز بخت نے مزید کہا کہ اگر مشرقِ وسطٰی اور پوری دنیا نقشِ آزاد پر چلے تو روس، یوکرین، امریکہ، ایران، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ ہو ہی نہیں سکتی۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل کے نندنی سنگلا نے بتایا کہ پچھلے 68 برس سے آئی سی سی آر نے نہ صرف مولانا آزاد کو زِندہ رکھا ہے، بلکہ اُنکے راستے پر چل کر چہار دانگ عالم میں ثقافت، تعلیم اور امن و امان کا پیغام پہنچایا ہے۔

اُنہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستان کی موجودہ تعلیمی ترقی آزاد کے زریعے دیے گئے وژن اور مشن کی ہی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ مولانا عطاء الر حمن قاسمی صدر مولانا آزاد اکیڈمی نئی دہلی نے کہا کہ: مولانا ابوالکلام آزاد، آزاد ھندوستا ن کے اولین وزیر تعلیم اور براعظم ھند وپاک کے عظیم ماہر تعلیم تھے۔ حالانکہ وہ کسی یونیورسٹی کے باضابطہ فار غ التحصیل نھیں تھے اور وہ محض مشاہداتی علم ومعلومات اور تجربات ومشاہدات کے آدمی تھے۔۔ ان کی نظر مصری مفکرین ودانشوران کی نگارشات پر تھی۔ وہ شروع ہی سے 4 سال سے لیکر 14 سال کے بچوں کے لیے مفت لازمی تعلیم کے حق میں تھے۔ انہوں نے 1949 میں سنٹر ل ایڈوائزر ی بورڈ کے صدارتی خطبہ میں فرمایا تھا کہ قومی حکومت کا پہلا اور سب سے اھم کام سب کے لیے مفت لازمی تعلیم فراھم کرنا ہے۔اور ابتدائی اور مڈل اسکول کی تعلیم زیادہ اھم ہیں لیکن 1950 میں مفت تعلیم کے حق کو قومی خزانہ پر ناقابل برداشت بوجھ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا تھا۔ پھر یوپی حکومت میں اس کا اجراء عمل میں آیا۔ ان کا ,یہ بھی کہنا تھا ۔علم اللہ تعالی کی پاک امانت ہے اور علم کو علم کی حیثیت سے حاصل کرنا چاہیے اور اسے حصول منصب کا ذریعہ یا وسیلہ نھیں بنا نا چاہیے۔ مولانا علیم الدین اسدی نے کہ کہ مولانا آزاد کے مزار کے اطراف پھیلی گندگی سے اُنکے ہر چاہنے والے کو دلی تکلیف ہوتی ہے اور ہم اکثر سوچتے ہیں کہ آخر گاندھی جی اور پنڈت نہرو کی آخری آرام گاہیں جتنی پُر سُکون ہیں، اور مولانا کا کیا قصور تھا کے اُنکے مزار تک پہنچنا ایک جہاد اکبر جیسا کیوں ہے؟!

 

Ads

مضامین

Ads