فیروز بخت نے مزید کہا کہ اگر مشرقِ وسطٰی اور پوری دنیا نقشِ آزاد پر چلے تو روس، یوکرین، امریکہ، ایران، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ ہو ہی نہیں سکتی۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل کے نندنی سنگلا نے بتایا کہ پچھلے 68 برس سے آئی سی سی آر نے نہ صرف مولانا آزاد کو زِندہ رکھا ہے، بلکہ اُنکے راستے پر چل کر چہار دانگ عالم میں ثقافت، تعلیم اور امن و امان کا پیغام پہنچایا ہے۔
اُنہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستان کی موجودہ تعلیمی ترقی آزاد کے زریعے دیے گئے وژن اور مشن کی ہی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ مولانا عطاء الر حمن قاسمی صدر مولانا آزاد اکیڈمی نئی دہلی نے کہا کہ: مولانا ابوالکلام آزاد، آزاد ھندوستا ن کے اولین وزیر تعلیم اور براعظم ھند وپاک کے عظیم ماہر تعلیم تھے۔ حالانکہ وہ کسی یونیورسٹی کے باضابطہ فار غ التحصیل نھیں تھے اور وہ محض مشاہداتی علم ومعلومات اور تجربات ومشاہدات کے آدمی تھے۔۔ ان کی نظر مصری مفکرین ودانشوران کی نگارشات پر تھی۔ وہ شروع ہی سے 4 سال سے لیکر 14 سال کے بچوں کے لیے مفت لازمی تعلیم کے حق میں تھے۔ انہوں نے 1949 میں سنٹر ل ایڈوائزر ی بورڈ کے صدارتی خطبہ میں فرمایا تھا کہ قومی حکومت کا پہلا اور سب سے اھم کام سب کے لیے مفت لازمی تعلیم فراھم کرنا ہے۔اور ابتدائی اور مڈل اسکول کی تعلیم زیادہ اھم ہیں لیکن 1950 میں مفت تعلیم کے حق کو قومی خزانہ پر ناقابل برداشت بوجھ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا تھا۔ پھر یوپی حکومت میں اس کا اجراء عمل میں آیا۔ ان کا ,یہ بھی کہنا تھا ۔علم اللہ تعالی کی پاک امانت ہے اور علم کو علم کی حیثیت سے حاصل کرنا چاہیے اور اسے حصول منصب کا ذریعہ یا وسیلہ نھیں بنا نا چاہیے۔ مولانا علیم الدین اسدی نے کہ کہ مولانا آزاد کے مزار کے اطراف پھیلی گندگی سے اُنکے ہر چاہنے والے کو دلی تکلیف ہوتی ہے اور ہم اکثر سوچتے ہیں کہ آخر گاندھی جی اور پنڈت نہرو کی آخری آرام گاہیں جتنی پُر سُکون ہیں، اور مولانا کا کیا قصور تھا کے اُنکے مزار تک پہنچنا ایک جہاد اکبر جیسا کیوں ہے؟!
