Masarrat
Masarrat Urdu

مدر ڈیری کے دودھ کی قیمتیں جمعرات سے فی لیٹر دو سے چار روپے تک بڑھ جائیں گی

Thumb

نئی دہلی، 11 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) قومی راجدھانی خطہ دہلی میں دودھ کی اہم سپلائر مدر ڈیری نے جمعرات سے دودھ کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں دو سے چار روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدر ڈیری کے آفیشیل ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق، آپریشنل اخراجات میں ہونے والے اضافے کی جزوی تلافی کے مقصد سے دودھ کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نئی قیمتیں کل سے ان تمام علاقوں میں نافذ ہو جائیں گی جہاں مدر ڈیری کا دودھ سپلائی کیا جاتا ہے۔

اس اضافے کے تحت فل کریم دودھ کی قیمت میں سب سے زیادہ چار روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کا پیکٹ 72 روپے کے بجائے اب 76 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ وہیں، مدر ڈیری کا مقبول گائے کا دودھ تین روپے فی لیٹر مہنگا ہو کر 62 روپے کے بجائے 65 روپے فی لیٹر میں ملے گا۔

دودھ کی دیگر اقسام کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ٹوکن دودھ 58 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 60 روپے، ٹونڈ دودھ 60 روپے کے بجائے 62 روپے فی لیٹر اور ڈبل ٹونڈ دودھ 54 روپے کے مقابلے 56 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ تاہم، قیمتوں میں اضافے کے سلسلے میں رابطہ کیے جانے پر مدر ڈیری کے آفیشیل ترجمان نے فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ سردیوں کے موسم میں قدرتی طور پر دودھ کی سپلائی کم ہو جاتی ہے۔

 

Ads

مضامین

Ads